ہمارے ایم پی ایز اور کارکن زیر حراست ہیں، آج کئی اراکین گرفتاری کی وجہ سے اسمبلی نہ آسکے: بیرسٹر گوہر

0
1344

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت مانگی، جمہوریت پر شب خون مارا گیا لیکن بات کرنے کی اجازت نہ ملی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا آج اپوزیشن نے ایوان کے باہر بھرپور احتجاج کیا ہے، ہم اسمبلی فلور پر گورنر راج کو مسترد کرتے رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا دہشتگرد اس ملک کے دشمن ہیں، دہشتگردی کا بہانہ کر کے غیر قانونی کام ہوا، ہم اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے، آج ہمیں کہا جا رہا ہے تم دہشتگرد ہو، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت ہے، وزیر اعلیٰ اور ہمارے 10 ایم پی ایز زیر حراست ہیں، تحریک انصاف کے 2000 افراد زیر حراست ہیں، اس وقت پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے چھپے ہوئے ہیں، آج کئی اراکین گرفتاری کی وجہ سے اسمبلی نہ آسکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہمیں نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کس حالت میں ہیں، ایک سال سے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY