سپریم کورٹ نے بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہ کرنے پرمولانا فضل الرحمان ، مولانا غفور حیدری اور ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو طلب کرلیا۔ تینوں کو نوٹس جاری کرنے کے بعد واپس لے لیے گئے۔
وزرا اوربیوروکریٹس کی لگثرری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، رہنما مولانا غفور حیدری اور اقلیتی لیگی رہنما کامران مائیکل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ مولاناقوم کا پیسہ کیوں استعمال کررہےہیں؟ ۔ مولانا فضل الرحمان کےپاس مدارس اوردولت بہت ہے،مولانا اپنی سیکیورٹی کا خود بندوبست کیوں نہیں کرتے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نےحکومت کوبلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے۔مولانا غفور حیدری کی گاڑی کوئٹہ میں ہے جبکہ کامران مائیکل بھی گاڑی واپس کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے گاڑیاں واپس کرنے پر جاری نوٹس واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مولانا آئیں گے تو دیکھیں گے گاڑی واپس کرنی ہےیا نہیں۔












