بھارت نے تصدیق کی ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار تجارتی بحری جہاز ‘ایم ٹی آن پیس’ پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 11 بھارتی سیلرز زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحری جہاز پر عملے کے کل 19 افراد سوار تھے جن میں سے 17 کا تعلق بھارت سے تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 11 بھارتی شہری شامل ہیں۔
وزارت نے مزید بتایا کہ ’عمانی حکام کی مدد سے زخمی عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور اس وقت انہیں عمان کے شہر خصب میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے‘۔













