خلیج عمان میں دو آئل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے کے بعد دونوں بحری جہازوں سے عملے کو نکال لیا گیا ہے۔

ناروے کی میری ٹائم ایجنسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے حملے کا نشانہ بننے والے دو آئل ٹینکرز میں سے ایک ناروے کا جہاز بھی شامل ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس بات کی رپورٹس ملی ہیں کہ آئل ٹینکر پر تین دھماکے ہوئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور انہیں ایک اور بحری جہاز پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY