بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں ’گاؤ ماتا‘ کے محافظین نے تین افراد کو مویشی چوری کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا جبکہ چوتھے شخحص کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد ایک ٹرک میں مویشی لاد کر جا رہے تھے کہ گاؤں کے لوگوں نے انہیں روک لیا اور گایوں کی چوری کے الزام میں اُن پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتولین کے گاؤں کے لوگوں نے ہسپتال کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ سن 2015 سے لے کر اب تک چوالیس افراد گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY