پاکستان ہاکی ٹیم نے تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے دی۔

اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ہاکی ٹیسٹ کے دسویں منٹ میں جنوبی کوریا نے “کم ہیون جنگ” کے گول کے ساتھ برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کیلئے “حیات ذکریا” نے فیلڈ گول کرکے اس برتری کو ختم کیا، البتہ میچ کے اگلے ہی 33 ویں منٹ میں “جینگ جی ہون” نے گول کرکے کوریا کو ایک بار پھر 1- 2 کی سبقت دلوادی۔

تیسرے کوارٹر کے 45 ویں منٹ میں پاکستان کیلئے “رانا وحید” نے دوسرا گول بنایا لیکن 5 منٹ بعد کوریا کے “کم یانگ” نے تیسرا گول کردیا۔

چوتھے کوارٹر کے 55 ویں اور 57 ویں منٹ میں پاکستان کے لئے “حنان شاھد ” اور “عبدالرحمن” نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے پاکستان کو 3-4 کی سبقت دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے خلاف 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دےدی، میزبان ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری مل گئی ہے۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے عبد الرحمٰن نے تیسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں ابو محمد نے دو گول اسکور کر کے پاکستان کو فتح دلائی۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میچ دیکھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ہاکی ٹیسٹ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY