دوبارہ حملے کی صورت میں ہم ہی دشمن کے خاتمے کے ساتھ جنگ کے اختتام کا فیصلہ کریں گے: سربراہ ایرانی مسلح افواج

0
1425

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج نے دشمن کے اہداف اور اثاثوں کی ایک نئی فہرست تیار کرلی ہے اور وہ ایک وسیع تر جغرافیائی حدود میں کارروائیوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی ہدایت کے مطابق ایرانی مسلح افواج ایران کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی اور صیہونی دشمنوں کے خلاف نئی اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جغرافیائی حد بندی کے بغیر ایک انتہائی شدید جنگ کے لیے تیار ہیں۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو براہِ راست انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں انہیں ایک نئی حکمتِ عملی اور ایک ایسے ناقابلِ تصور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا جو یقیناً گزشتہ جنگ سے کہیں زیادہ شدید اور مؤثر ہوگا اور یہ ہم ہی ہوں گے جو دشمن کے خاتمے کے ساتھ اس جنگ کے اختتام کا فیصلہ کریں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ وسیع جغرافیے میں دشمن کے اہداف اور اثاثوں کی فہرست تیارکر چکی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY