صدارتی الیکشن ، ایم کیوایم کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

0
58

صدارتی الیکشن کے لیے ایم کیوایم پاکستان نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا، میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نامزد امیدوار ارف علوی کو ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں، دونوں پارٹیاں مل کر چلیں گی۔

تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کی ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات ہو ئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم سے صدارتی امیدوار کے لیے ووٹ کی اپیل جس پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں ساتھ چلیں گے، وزیراعظم کے لیے ووٹ دیا، صدر کو بھی ووٹ دیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ووٹ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں، حمایت کرنے پر ایم کیو ایم کا مشکورہوں، کراچی کےعوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کراچی کی بہتری کیلئےایم کیو ایم کیساتھ اتحاد کیا، ضمنی الیکشن پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY