جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کابینہ جمعے کو اپنے ایک خصوصی اجلاس میں سن 2030 تک کے ماحولیاتی اہداف کا تعین کیا
۔ اس میٹنگ میں چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کی قریبی حلیف پارٹی کرسچین سوشل یونین کے ساتھ ساتھ مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں جرمن وزیر ٹرانسپورٹ ملکی ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تقویت دینے کے ليے اربوں یورو کے منصوبے بھی پیش کیے۔
دوسری جانب جرمنی سن 2020 تک کے لیے مقرر سبز مکانی گیسوں کے اخراج کے لیے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکامی ممکن ہے۔












