تجزیہ کار اور شاعر اجمل نیازی کی تدفین،ظفر معین بلے

0
1303

ممتاز دانشور اور تجزیہ نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے۔

ممتاز دانشور، معروف ماہرِ تعلیم، نامور شاعر، تجزیہ نگار ،کالم نگار اور حکومتِ پاکستان سے ستارہ امتیاز کے حامل ڈاکٹر  محمد اجمل خان نیازی اتوار اور  پیر کی درمیانی شب رات 2 بجے انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر اجمل نیازی کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر مین کرکٹ گراؤنڈ بالمقابل وحدت کالونی پولیس اسٹیشن، وحدت روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔

ممتاز دانشور ۔ ادیب۔ محقق۔نقاد ۔ کالم نگار اور استاذالاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی کے رفقا۔ ادب و صحافت ۔ درس و تدریس اور مختلف شعبہ ٕ ہاٸے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان کے مداحوں اور ادبی و سماجی تنظیموں کے نماٸندگان نے آج بعد از عصر انکی نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کی اور انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔ ممتاز کالم نگار جناب عطا ٕ الحق قاسمی صاحب نے علالت کے باوجود اسلام آباد سے آکر اپنے عزیز ترین اور بھاٸی جیسے کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔ عطا ٕ الحق قاسمی صاحب نے ڈاکٹر اجمل نیازی سے اپنے اس رشتے کی بھی لاج رکھی کہ جس کا علم بہت کم لوگوں کو ہوگا ۔ بیگم اجمل نیازی اور بیگم عطا ٕ الحق قاسمی آپس میں دوپٹہ بدل بہنیں ہیں۔ دریں اثنا ٕ ادبی حلقوں کی جانب سے اجمل نیازی صاحب کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 

عالمی اخبار کے بیورو چیف پاکستان ظفر معین بلے نے مرحوم کے بیٹے کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے

پیارے بھاٸی سلمان اجمل نیازی صاحب
عالمی اخبار۔ انگلینڈ کے مدیراعلی جناب صفدر ھمدانی صاحب اور ان کی اہلیہ اور آپ کی اور ہماری چچی/آنٹی ممتاز اور سینٸر نیوز کاسٹر محترمہ ماہ پارہ صفدر صاحبہ نے اس ناقابل تلافی نقصان کو اور ایک پیارے بھاٸی جیسے دوست کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار فرماتے ہوٸے اسے آپ کا اور اپنا ہی نہیں بلکہ اردو زبان و ادب کا بھی ناقابل فراموش نقصان قرار دیتے ہوٸے اجمل بھاٸی کے درجات کی بلندی کےلیے دعاٸیں کی ہیں ۔
محبت بانٹنے والے پیارے بھاٸی کے پیارے بیٹے ہماری بھابی کا ایسے ہی خیال رکھیے گا جیسے اب تک آپ رکھتےآٸے ہیں ۔
اللہ کریم آپ کو اور ہم سب کو ہمت و حوصلے اور صبر کے ساتھ اس غم کو جھیلنے کی توفیق عطا فرماٸے۔ آمین

SHARE

LEAVE A REPLY