سورہء کہف منظوم تفہیم ۔از۔ عزیزبلگامی

0
162

میں مانگتا ہوں خدا کی پناہ ،شیطاں سے
وہی ’رجیم‘ ،عداوت ہے جس کو اِنساں سے

خدا کے نام سے(پڑھتا ہوں کہف کی سورۃ)
رحیم و رحماں ہے، (جس کا ہے سایۂ رحمت)

(تمام تعریفیں )، الحمد(سب) خداکے لیے
کہ اپنے بندے پہ نازل’’کتاب‘‘ کی جس نے

کجی نہ رکھی کوئی الکتاب میں رب نے
جو ٹھیک ٹھاک ہے، سیدھی ہے،’’قیماً‘‘ بن کے

سنائے، اُس کی طرف سے،بڑے عذاب کا ڈر
(دِلاتی سب کو ہے جو حشر کے حساب کا ڈر)

اور اِس کے ساتھ بشارت وہ مومنین کو دے
(یقیں کا، دین کا ، ایماں کا حوصلہ بخشے)

وہ مومنین جو صالح عمل کے خوگر ہیں
(شعور و فکر و عمل کے حقیقی پیکر ہیں)

بشارت ان کے لیے دی ہے اجرِ احسن کی
(خدا کے فضل سے قسمت کھلے گی دامن کی)

رہیں گے اس میں وہ (بے شک) ہمیشگی کے لیے
(جو زندہ تھے یہاں ، پائندہ زندگی کے لیے

ڈرائے اُن کو، جنہوں نے کہا،(نڈر ہو کر)
بنا لیا (میرے ) اللہ نے بھی ایک پسر

نہ اِس کا علم اِنہیں،اور نہ اِن کے آبا ء کو
نکلتی منہ سے بڑی بات اِن کے (دیکھو تو)

نہیں وہ بکتے مگر، جھوٹ ہی توبکتے ہیں
اگر نہ لائیں یہ ایماں توتم ؐ اِسی غم میں!

(یہ لوگ کذب کی دُنیا میں جیتے، بستے ہیں)
ہلاک کردو گے خود کو الم کے عالم میں!

میں مانگتا ہوں خدا کی پناہ ،شیطاں سے
وہی ’رجیم‘ ،عداوت ہے جس کو اِنساں سے

خدا کے نام سے(پڑھتا ہوں کہف کی سورۃ)
رحیم و رحماں ہے، (جس کا ہے سایۂ رحمت)

(تمام تعریفیں )، الحمد(سب) خداکے لیے
کہ اپنے بندے پہ نازل’’کتاب‘‘ کی جس نے

کجی نہ رکھی کوئی الکتاب میں رب نے
جو ٹھیک ٹھاک ہے، سیدھی ہے،’’قیماً‘‘ بن کے

سنائے، اُس کی طرف سے،بڑے عذاب کا ڈر
(دِلاتی سب کو ہے جو حشر کے حساب کا ڈر)

اور اِس کے ساتھ بشارت وہ مومنین کو دے
(یقیں کا، دین کا ، ایماں کا حوصلہ بخشے)

وہ مومنین جو صالح عمل کے خوگر ہیں
(شعور و فکر و عمل کے حقیقی پیکر ہیں)

بشارت ان کے لیے دی ہے اجرِ احسن کی
(خدا کے فضل سے قسمت کھلے گی دامن کی)

رہیں گے اس میں وہ (بے شک) ہمیشگی کے لیے
(جو زندہ تھے یہاں ، پائندہ زندگی کے لیے

ڈرائے اُن کو، جنہوں نے کہا،(نڈر ہو کر)
بنا لیا (میرے ) اللہ نے بھی ایک پسر

نہ اِس کا علم اِنہیں،اور نہ اِن کے آبا ء کو
نکلتی منہ سے بڑی بات اِن کے (دیکھو تو)

نہیں وہ بکتے مگر، جھوٹ ہی توبکتے ہیں
اگر نہ لائیں یہ ایماں توتم ؐ اِسی غم میں!

(یہ لوگ کذب کی دُنیا میں جیتے، بستے ہیں)
ہلاک کردو گے خود کو الم کے عالم میں!

SHARE

LEAVE A REPLY