جاپان میں جاری ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں چین سب سے آگے ہے۔

چین نے ایشین گیمز میں اب تک 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 کانسی کے تمغے حاصل کرلیے ہیں۔

مجموعی طور پر 341 میڈلز کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے، جب کہ میزبان جاپان 83 گولڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 269 میڈلز لے کر دوسرے اور جنوبی کوریا 150 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان دو چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر 28 ویں نمبر پر ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صاحبزادہ فرحان 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ معاذ صداقت نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان 6 گیندوں پر 3 رنز بنا کر شیوم دوبے کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز بنا کر میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ صائم ایوب نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ایشان کشن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے جب کہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور صائم ایوب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

…………………………….

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ و سننی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا۔

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوریا کو شکست دیکر تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
فوٹو جیو نیوز
چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر تھا لیکن پھر پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ تین کے اسکور سے ہرادیا

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز مینز والی بال میں پاکستان نے چین کو تیسری پوزیشن کے میچ میں ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے تین اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کا چین کے خلاف فتح کا اسکور 25- 18، 25-16 اور 25-18 رہا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ایشان کشن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت،صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود بھی شامل ہیں۔

ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

خیال رہے کہ نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث پاک بھارت فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ہے، تاہم میچ میں بارش کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

بارش کے خدشات کے پیشِ نظر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے آئینی قوانین کی وضاحت جاری کر دی ہے۔

ایشین گیمز 2023 کے برعکس، جہاں میچ منسوخ ہونے پر اعلیٰ رینکنگ رکھنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جاتا تھا، اس بار 2026 کے قوانین کے تحت اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تو ایسا نہیں ہوگا۔

نئے قوانین کے مطابق فائنل میں موجود دونوں ٹیمیں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر گولڈ میڈل کی حق دار ٹھہریں گی۔

تاہم میچ شروع ہونے کے بعد اگر بارش مداخلت کرتی ہے تو نتیجہ نکالنے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہوگا۔ جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے طے شدہ دن پر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس فیصلے کو اسپورٹس مین شپ اور دونوں ایشیائی حریفوں کے درمیان مساوی کھیل کو فروغ دینے کے زمرے میں دیکھا جا رہا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو برابر کا اعزاز مل سکے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

بھارت سری لنکا کو 124 رنز سے ہراکر ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170رنز کے ہدف کے جواب میں 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3اکتوبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بھارت کو 25-23 سے شکست دی۔پاکستان نے تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا۔ پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کیے۔ بھارت اسپائکس پر 33 پوائنٹس لے سکا۔ پاکستان نے بلاکس کے ذریعے 6 جبکہ بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 جبکہ سروس سے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ پاکستان کے مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کیے۔

یوں پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیا تھا، سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں اسکواش کے ایونٹ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو ۔ صفر سے شکست دی۔

پاکستان کے عشب عرفان نے اپنا میچ تین ۔ صفر اور نور زمان نے تین ۔ ایک سے جیتا۔

واضح رہے کہ ٹیم اسکواش سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان میں کھیلے جا رہے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 مین کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

پاکستان نے پانچ میچز میں 28 گول کیے جبکہ پاکستان کے خلاف 8 گول ہوئے۔

پاکستان اور ملائیشیا کے میچ کے بعد ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان بھی اُسی تاریخ کو ہوگا۔

پول اے کے آخری میچ میں کوریا نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا جبکہ بھارت بنگلادیش کے درمیان میچ جاری ہے۔ بھارت اگر بنگلادیش سے ہار بھی گیا تو وہ بہتر گول اوسط کی وجہ سے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہے گا

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز 2026 میں  پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

 جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں شیڈول  پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوا۔

مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کردیا گیا۔

یوں پاکستان بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گروپ بی کا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہوا جہاں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 3،3 گول سے برابر تھا۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے چوتھا گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی لیکن ملائیشیا نے آخری 5 منٹ میں 2 گول کرکے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے کیے ،گروپ بی میں ملائیشیا ٹاپ پوزیشن پر ہے جب کہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان راؤنڈ کا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گروپ بی کے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی، ایونٹ میں پاکستان کی یہ پہلی شکست ہے۔

میچ کے تیسرے کوارٹر تک دونوں ٹیمیں 3 ،3 گول سے برابر تھیں۔

چوتھے کوارٹر میں سفیان خان نے اپنا چوتھا گول کر کے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول کی برتری دلائی تاہم ملائیشیا نے آخری 5 منٹ میں 2 گول کر کے پاکستان سے برتری چھین لی اور 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے کیے۔

گروپ بی میں ملائیشیا ٹاپ پوزیشن جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان راؤنڈ کا آخری میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔

ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پیر کو ہانگ کانگ کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گی جبکہ بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا۔

منگل کو سری لنکا اور نیپال کے درمیان کوارٹر فائنل ہو گا جبکہ بنگلا دیش اور ملائیشیا کے درمیان کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔

ایشین گیمز میں آج ہونے والے ہانگ کانگ اومان اور افغانستان نیپال کے درمیان میچز بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

………………………….

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں افغانستان کی ٹیم نے 7 وکٹ پر 102 رنز بنائے ۔ نیپال نے ہدف 16 گیندوں پہلے حاصل کر لیا۔

ایشین گیمز میں کرکٹ کے گروپ اے کے میچ میں افغانستان کی ٹیم نیپال کے خلاف 7 وکٹ پر 102 رنز بنا سکی ۔فیصل خان اور نجیب اللہ زدران 30، 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیپال کے کوشل بھرٹل نے 4 اور للت راج بنشی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی 3 وکٹیں جلد گر گئیں لیکن پھر سندیپ جورا نے 34 رنز کی اننگزکھیلی ،جبکہ روہت نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیپال کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی ۔

دوسری جانب گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 8 وکٹ پر 121 رنز بنائے ، جواب میں عمان کی ٹیم 6 وکٹ پر80 رنز بنا سکی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں عاصم خان اور مہوش کی ٹیم نے جاپانی ٹیم کو شکست دی، ناوکی ہیاشی اور اور ایریسا سانو کے خلاف پاکستانی پیئر نے دو ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی۔

عاصم خان اور مہوش علی کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ آٹھ، گیارہ ۔ دس اور گیارہ ۔ چار رہا۔

اس کے علاوہ مکسڈ ڈبلز کے ایک اور میچ میں ناصر اقبال اور سحرش علی کی ٹیم کو راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم پہلی بار اس ایونٹ سے بغیر کسی تمغے کے وطن واپس لوٹے گی۔

پاکستان کی ایشین گیمز 2026 کے کبڈی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 کی شکست کے ساتھ ختم ہوگئیں۔

قومی ٹیم گروپ مرحلے کے 4 میں سے صرف 2 میچز جیت سکی۔

پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز ملائیشیا کے خلاف 65-22 کی شاندار کامیابی سے کیا تھا جبکہ نیپال کو بھی 58-43 سے شکست دی، تاہم اس کے بعد تھائی لینڈ کے خلاف 48-45 کی شکست نے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو شدید دھچکا پہنچایا۔

آخری گروپ میچ میں مضبوط ایرانی ٹیم کے خلاف بھی پاکستان کامیابی حاصل نہ کرسکا اور 51-30 کی شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

کبڈی 1990 سے مستقل طور پر ایشین گیمز کا حصہ ہے اور پاکستان نے اس سے قبل ہر ایڈیشن میں مینز کبڈی میں تمغہ حاصل کیا تھا۔

پاکستان ایشین گیمز مینز کبڈی میں مجموعی طور پر 9 تمغے جیت چکا ہے، جن میں 2 سلور اور 7 برانز میڈلز شامل ہیں۔

آئچی ناگویا ایشین گیمز میں گروپ مرحلے سے اخراج کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز سے خالی ہاتھ واپس لوٹے گی۔

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دےکر رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

جاپان میں جاری مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کا میچ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں لگاتار 3 گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں کپتان ابوبکر محمود نے ، دوسرا گول 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔

28ویں منٹ میں گرین شرٹس کی جانب سے حنان شاہد نے ایک شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو 0-3 کر دیا۔

یوں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

بھارتی ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 216 رنز بنائے جبکہ سری لنکا ویمنز ٹیم صرف 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

علاوہ ازیں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

بعد ازاں بنگلا دیشی ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلا دیش ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

جواب میں بنگلا دیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے تین وکٹیں لیں۔

خیال رہے کہ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ مقابلوں کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کبڈی ٹیم نے ایشین گیمز میں دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

گروپ بی میں پاکستان ٹیم نے نیپال کے خلاف کامیابی حاصل کی، پاکستان نے نیپال کے خلاف 43-58 سے میچ جیتا۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی۔

سفیان خان نے دو ،محمد عماد عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک ایک گول کیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی، احمد ندیم نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

جاپان کے ناگویا کے گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی تھائی لینڈ پر دباؤ رکھا۔

پہلے کوارٹر میں گرین شرٹس 0-2کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے، یہ گول معین شکیل اور عماد بٹ نے اسکور کیے۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے گول داغے ، ندیم احمد نے ایک اور سفیان خان نے 2 گول بنائے۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور 4 گول اسکور کیے۔ رانا وحید اور عبدالشاہد نے ایک، ایک گول بنایا جبکہ ندیم احمد نے مزید 2گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی چوتھے کوارٹر میں گول بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی، یوں میچ 0-9 سے پاکستان کی جیت پر ختم ہوا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا ویمن نے 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔

……………………

پاکستان کے 7 شوٹرز ایشین گیمز میں شرکت سے محروم ہو گئے، ان 7 شوٹرز کو ان کے ڈپارٹمنٹ کے جانب سے درکار این او سی نہ مل سکا۔

سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے این او سی نہ ہونے کی وجہ سے ایتھلیٹس سفر نہ کر سکے۔

ایشین گیمز میں شرکت سے محروم ہونے والے شوٹرز میں اولمپئن کشمالہ طلعت بھی شامل ہیں۔

ان میں ایشین گولڈ میڈلسٹ فرخ ندیم، عدنان چند، امام ہارون، محمد عثمان، عمر فاروق اور محمد شبیر بھی شامل ہیں۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایشن گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل بارش کی وجہ سے 11 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کی، دوسرے ہی اوور میں فاطمہ ثنا نے اوپنر کی وکٹ حاصل کی، اس کے بعد پانتھا مایا اور ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 65 رنز کی شراکت لگائی۔

ناناپاتھ کونچھا رونکی نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، تھائی لینڈ نے چار وکٹ پر 91 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 36 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شوال 25 اور گل فیروزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی چلی گئیں، لیکن کپتان فاطمہ ثنا نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا۔

پھر طوبہ حسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 13 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، پاکستان نے دو گیندوں پہلے سات وکٹ پر ہدف پورا کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،

ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپ دی گئی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، ایشین گیمز میں کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے منتظر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY