پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل خراب موسم کے باعث تاحال شروع نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روز بارش کی وجہ سے پچ اور گراونڈمیں بدستور کوورز موجود ہیں اور انھیں ہٹایا نہیں گیاجبکہ میچ آفیشلز نے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان بھی نہیں کیا کہ دوسرے دن کا کھیل کب تک شروع ہو سکے گا۔

ہیڈنگلے میں موسم ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن آ سمان پر بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میںانگلینڈ بولرز کے ہاتھوں1.48 اوورز میں 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلش بولرز کی جانب سے اینڈرسن، براڈ اور ووکس نے 3،3وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے دیم کرین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا تھا۔

پاکستان کے 174رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ کے نقصان پر 106رنز اسکور کرلیے تھے جبکہ گرین شرٹس بولرز کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی کےحصے میں ایک، ایک وکٹ آئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY