دل دھڑکنے لگا ھے صدیوں بعد،شاہین اشرف علی

0
1141

ڈھونڈتی ہے تمہیں نظر اتنا
راستہ پر ہے پُر خطر اتنا

جو ثمر بار لگ رہا تھا مجھے
وہ شجر بھی ہے بے ثمر اتنا

جتنی ہوں میں فریفتہ تجھ پر
تو مجھے چاہتا اگر اتنا

پہلے میں کاٹتی رہی گھر کو
اب مجھے کاٹتا ہے گھر اتنا

آبلہ پائی جزو جان ہوئی
کر کے آئی ہوں میں سفر اتنا

دل دھڑکنے لگا ھے صدیوں بعد

تیری باتوں میں ھے سحر اتنا

جسقدر عشق ہے ادھر شاہین
کاش یہ عشق ہو اُدھر اتنا

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY