بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پانچویں مرحلے میں آج پولنگ ہورہی ہے، سات ریاستوں میں 51 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں جائیں گے۔
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا پانچواں مرحلہ آج جاری ہے۔ بہار، جموں وکشمیر، جھارکنڈ، مدھیا پردیش، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال میں اکیاون نشستوں پر ووٹ ڈالیں جائیں گے۔
سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں نوے کروڑ ووٹرز پانچ سو تینتالیس نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، نتائج کا اعلان تئیس مئی کو ہوگا۔












