سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ کوہل 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ کوہل کے دورِ حکومت میں ہی سابقہ مشرقی اور مغربی جرمنی کے درمیان اتحاد ہوا تھا، جب کہ ان کو یورپ میں سنگل کرنسی رائج کروانے والوں میں اہم ترین کردار بھی سمجھا جاتا ہے۔

جرمن اخبار ’بلڈ‘ کے مطابق کوہل آج بروز جمعہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمنی میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک چانسلر کے عہدے پر فائز رہنے والے ہیلموٹ کوہل کا انتقال مغربی ریاست رائن لینڈ پلیٹینیٹ میں ان کے گھر پر ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY