حکومت بلوچستان نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 17 اگست تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت صوبے میں مذہبی، سیاسی و دیگر اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، اس کے علاوہ تعلیمی ادارے، تفریحی مقامات، سنیما گھر، کھیلوں کے میدان، شادی ہالز اور جمز پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، دفاتر اور دکانوں پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ کاروباری مراکز صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY