جرمن وزير خارجہ ہائيکو ماس نے افغان امن عمل ميں تعاون کی يقين دہانی کرائی ہے۔ ماس نے دارالحکومت برلن ميں اپنے افغان ہم منصب صلاح الدين ربانی سے ملاقات کے بعد يہ بيان ديا۔ اس موقع پر جرمن وزير نے افغانستان ميں انسانی حقوق سميت اقليتوں اور عورتوں کی صورتحال ميں بہتری پر روشنی ڈالی۔ ماس نے کہا کہ جرمنی قطر کے ہمراہ مذاکرات کے ماحول کو سازگار بنانے کے ليے تيار ہے۔ طالبان اور امريکی نمائندگان کے درميان بات چيت کا اگلا دور کل سے دوحہ ميں شروع ہو رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY