کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات، حکومت سندھ کا فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

0
951

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے حکومت سندھ نے پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کے لیے حکومت سندھ نے وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لیے درکار ہیں۔

حکومت سندھ کا خط میں کہنا ہے فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تیار ہے، کورونا کی صورتحال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کر دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY