آئی سی آئی جے نے پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط آج جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ 30 ممالک میں رجسٹر 25 ہزار آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
آئی سی آئی جے کے مطابق پیراڈائز لیکس کی آج ریلیز ہونیوالی دوسرے قسط میں کمپنیوں کے مالکان، ان کے حصص افسران، ان کے پتے اور دیگر بنیادی معلومات شامل ہونگی۔
آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب تک دنیا بھر میں رجسٹر ہونے والی 5 لاکھ 20 ہزار آف شور کمپنیوں اور ٹرسٹ فنڈز کی تفصیلات جمع ہو گئی ہیں جنہیں وقفے وقفے سے جاری کیا جا رہا ہے۔













