ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آئرلینڈ کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 150 رنز بنا سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان کین ولیمسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ میں آئرش فاسٹ بولر جوشوا لٹل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کی دوسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔












