ن 2016 کے امریکی صدارتی الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تفتیش کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ مولر نے وزارت انصاف سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان بدھ انتیس مئی کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب ان کی مرتب کردہ رپورٹ کے مندرجات اور حوالہ جات پر کانگریس میں اُن کی گواہی اور جرح کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس میں مولر نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کئی انتظامی کوتاہیاں سرزد ہوئی تھیں اور اس باعث عام امریکی شہری کو اس کی جانب متوجہ ہونا پڑا۔
مولر کے مطابق اب تفتیشی عمل سے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مولر کی پریس کانفرنس کے بعد کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہو کر رہ گیا ہے۔











