امریکی پارلیمان کے ایوان نمائندگان نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ 245 اراکین نے صدر ٹرمپ کے اس منصوبے کے خلاف جبکہ 182 ارکان نے یہ دیوار تعمیر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
دیوار کی تعمیر کے خلاف ووٹ دینے والوں میں ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے 13 ارکان بھی شامل تھے۔ کانگریس کی طرف سے دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنے کے سبب صدر ٹرمپ نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے 15 فروری کوہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔












