بھارتی خاتون کے پیٹ سے لوہے کی مختلف اشیاء برآمد

0
801

بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیز طور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی پن، بال پن سمیت دیگر لوہے اور اسٹیل سے بنی مختلف اشیاء بر آمد ہو ئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کی رہائشی 40 سالہ ذہنی مرض میں مبتلا خاتون سنگیتا کو پیٹ کی شدید شکایت پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو اس کا پیٹ پتھر کی طرح سخت ہو رہا تھا۔ ایکسرے کرنے پر ان کے پیٹ میں ایک بڑا گچھا نظر آیا جبکہ پھیپڑوں کے آس پاس سیفٹی پن نظر آئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY