بھارت میں ڈاکٹروں نے انتہائی حساس آپریشن کے بعد خاتون کی کھوپڑی سے زندہ ’کاکروچ‘ نکال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چنائی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ سیلوی نامی خاتون نے ہسپتال جاکر شکایت کی کہ انہیں اپنی کھوپڑی میں کسی چیز کے حرکت کے احساس کے باعث شدید تکلیف ہورہی ہے۔

طویل جانچ کے بعد ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ خاتون کے سر میں کوئی زندہ چیز موجود ہے۔

اسٹینلے میڈیکل کالج کے شعبہ ای این ٹی کے انچارج ڈاکٹر ایم این شنکر نے کہا کہ خاتون کا شک بالکل صحیح تھا اور کے سر میں ایک بڑے اور زندہ کاکروچ کی موجودگی پائی گئی۔

ڈاکٹروں نے انتہائی حساس آپریشن کے بعد خاتون کے سر میں دماغ کے بالکل قریب سے اس کاکروچ کو نکالا اور آپریشن کو عکس بند بھی کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’کاکروچ جب بھی کوئی حرکت کرتا مجھے سر میں شدید تکلیف اور آنکھوں میں جلن کا احساس ہوتا تھا۔‘

آپریشن میں حصہ لینے والے ڈاکٹر ایس مُتھوچترا نے کہا کہ انہوں نے ناک کے ذریعے کئی عجیب چیزیں دماغ کی طرف جاتی دیکھیں ہیں، لیکن اتنے بڑے کاکروچ کی کھوپڑی میں موجودگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY