سری لنکا کے حکام کے اندازوں کے مطابق ایسٹر سنڈے کے حملوں سے ہونے والا مالی نقصان ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہو سکتا ہے۔ سری لنکا کے وزیر خزانہ منگلا سمراویرا کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ملکی سیاحتی شعبے کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔ سمراویرا کے مطابق دہشت گردانہ حملوں سے ہونے والے مالی نقصان سے نکلنے میں کم از کم دو برس کا عرصہ درکار ہو گا۔ اس کے علاوہ رواں برس سیاحوں کی آمد میں تیس فیصد تک کی کمی کے بھی اندازے لگائے گئے ہیں۔ بحر ہند کے اس جزیرہ ریاست کو توقع تھی کہ رواں برس سیاحت سے پانچ ارب ڈالر ملکی خزانے میں آئیں گے












