سعودی ولی عہد کا ایران پر امریکا کی جانب سے بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کااظہار

0
1339

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران سعودی ولی عہد نے ایران پر امریکا کی جانب سے بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کااظہار کیا۔

محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ کشیدگی میں کمی لائیں، حملوں سے گریز کریں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر، امارات، ترکیے اور پاکستان بھی امریکا پر زور دے رہے ہیں کشیدگی کم کرے، اس حوالے سے قطری ثالثوں نے ایرانی وزیرخارجہ، وٹکوف اور عمانی اہلکاروں سے رابطے کیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے معاہدہ کرنے کی کوشش میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY