نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کرکٹ میچز کھیلنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کردیا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان میںٹی 20 میچز کھیلنے کے حوالے فی الحال تیار نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ممالک کے بورڈز کو ہوم سیریز میں شامل ٹی 20 میچز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے ۔
رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنا ہے،سیریز میں ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں ۔
پی سی بی نے دونوں ممالک کو پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے، کرکٹ نیوزی لینڈ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کی جانب سے پاکستان میںکھیلنے کی درخواست پرغور کررہے ہیں۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں، حکومت اور کھلاڑیوں سے مشاورت جاری ہے، کام مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کو جواب آگاہ کریں گے۔
وسری جانب کرکٹ آسٹریلیا ، پاکستان میں کھیلنے کےلیے تیار نہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ سیریز مڈل ایسٹ سے باہر ہونے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ۔











