روس اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل ’’شیطان دوئم‘‘ کے تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے، جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل یہ میزائل 6213 میل (دس ہزار کلومیٹرز) تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ پر 2009ء سے کام جاری تھا تاہم اب یہ مکمل ہو چکا ہے۔
اس میزائل کو

RS-28 Sarmat

کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، جدید دور کا یہ ہتھیار کسی بھی طرح کے میزائل شکن نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پورے کے پورے ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔

روسی فوج کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق میزائل 40 میگاٹن کا جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی یہ ہیروشیما اور ناگاساگی کو تباہ کرنے والے ایٹم بم سے دو ہزار گنا زیادہ طاقت کا بم لے جا سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY