ٹرمپ برطانیہ کے دورے کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے

0
903

ٹرمپ برطانیہ کے دورے کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تاریخی سرکاری دورے پر لندن پہنچے، جہاں ہزاروں افراد نے احتجاجی کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تاریخی سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے، لندن کے ایئرپورٹ سے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا برطانوی شاہی خاندان کی رہائش گاہ وِنڈسر کیسل پہنچے، جہاں بادشاہ چارلس، ان کی اہلیہ کوئن کمیلا، ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین نے ان کا استقبال کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا دورے برطانیہ کے دوران لندن او شاہی محل کے باہر 5 ہزار سے زائد شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں کی شدید مخالفت کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا مظاہرین نے ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے، اسرائیل کی حمایت بند کرنے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ٹی وی ہیڈکوارٹرز سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر میں ریلی نکالی، احتجاج میں معروف سیاستدان جیریمی کوربن، گرین پارٹی کے زیک پولانسکی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

میئر لندن بولے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، 20 ہزار بچے فاقوں سے زندگی کی بازی ہار گئے، صحت کا نظام ختم ہوچکا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم کا ویک اینڈ پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان متوقع ہے، برطانوی اخبار گارجیئن کے مطابق فرانس، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی اقوامِ متحدہ اجلاس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر بادشاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ دنیا کے پیچیدہ تنازعات کے حل میں ٹرمپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں، امن کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کا عزم قابلِ قدر ہے۔

صدر ٹرمپ بولے کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے قابل فخر ہیں اور برطانیہ کا دورہ ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے ۔

امریکی صدر کے شاہی محل ونزر کاسل پہنچنے پر شاہی خاندان نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا استقبال کیا۔

ٹرمپ نے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، فوجی تقریب میں طیاروں کا رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور رائل فورس کی شاندار پریڈ دیکھی۔

صدر بننے کے بعد ٹرمپ کا یہ برطانیہ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس میں امریکا اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدے متوقع ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے ۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ہیں، ایئر پورٹ پر بادشاہ کے نمائندے اور برطانوی حکام نے امریکی صدر کا استقبال کیا، شاہی فوج ڈونلڈ ٹرمپ کو ونڈ سرکاسل میں سلامی دی۔

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی، برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY