اسرائیل کے تناظر میں سارے مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے: خواجہ آصف

0
1019

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تناظر میں سارے مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

وزیردفاع نےکہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے تینوں ممالک کو دہشتگردی کا سامنا ہے، تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی جو بھی تفصیلات ہیں وہ ضرور عوام کے سامنےآئیں گی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے پوری امہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے، اس معاملے میں باقی ممالک پر دروازے بند نہیں کیے جاسکتے، اسرائیل کے تناظر میں سارے مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نےکہا یہ معاہدہ اسلامک ورلڈ کے اتحاد کی شروعات ہے، مسلم ممالک کے باہمی اختلافات بھی اس پلیٹ فارم پر آنے چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY