محمد صلاح نے تیسری مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

0
1419

مصر اور لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح نے تیسری مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مصر اور لیورپول کے 33 سالہ محمد صلاح کو سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا ۔

2017 میں لیورپول میں شامل ہونے والےمحمد صلاح گزشتہ پریمیئر لیگ میں 29 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد صلاح پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ 29 گولز بنا کر پلیئر آف دی سیزن بھی رہے ، وہ گولڈن بوٹ اور سب سے زیادہ اسسٹ کے لیے پلے میکر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

محمد صلاح ایک ہی سیزن میں پلیئر آف دی ائیر سمیت یہ تینوں ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

اس سے قبل 2018 میں صلاح نے لیورپول میں اپنے پہلے سیزن میں اور پھر 2022 میں پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

مصر کے معروف فٹبالر محمد صلاح اسرائیلی ظلم کے شکار غزہ کے لوگوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معروف فٹبالر محمد صلاح کا کہنا تھا کہ ’’ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کے دوران انسانیت کا خیال رکھنا چاہیے ‘‘۔

معروف فٹبالر نے پیغام میں معصوم جانوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لیے عالمی رہنماؤں سے اکٹھے ہونے کا مطالبہ کیا۔

محمد صلاح نے غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بعد وہاں کے مناظر کو ’ خوفناک ‘ قرار دیا اور کہا کہ غزہ کو انسانی امداد کی فوری طور پر اجازت دی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ منگل کی رات صہیونی فضائیہ کی جانب سے غزہ کے ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت جبکہ سینکڑوں کے زخمی ہونے کے اطلاعات سامنے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، پانی اور طبی سامان کی فوری ضرورت ہے، تمام افراد کی جانیں قیمتی ہیں اور ان کی حفاظت ہونی چاہیے، قتل عام کو روکنے کی ضرورت ہے، جنگ کے دوران خاندانوں کو الگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ وہ معصوم جانوں کے مزید قتل کو روکنے کے لیے اکٹھے ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY