پی ٹی آئی کے اجلاس میں شہباز شریف کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری

0
792

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا زمان پارک لاہور میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں عام انتخابات، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں نگران سیٹ اپ پرمشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی پرحتمی حکمتِ عملی پربھی بات چیت ہوئی اور مسلم لیگ ن کے متعدد ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں پر بھی مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینےکی حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے، عمران خان نےضروری اقدامات کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے عمران خان نے کل پرویز الہٰی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان اور پرویز الہٰی کی کل زمان پارک میں ملاقات ہوگی، ملاقات میں نگران سیٹ اپ کیلئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق عمران خان نےعام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنےکی بھی منظوری دے دی، ڈویژنل سطح پر پارٹی سے مضبوط امیدواروں کےنام مانگ لیےگئے ہیں، سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کرکے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امیدواروں کو جلدگرین سگنل دے کر انتخابی میدان میں اترنےکی اجازت دے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اب نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY