ترک حکام کی جانب سے پیر کے روز کہا گیا ہے کہ جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دو سعودی شہریوں کو قتل کے شواہد مٹانے کے لیے استنبول بھیجا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ایک حکومتی اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ترک پولیس کی جانب سے قونصل خانے کی تلاشی سے قبل سعودی عرب سے ایک ٹاکسیکولوجسٹ اور ایک کیمکل ماہر کو قتل کے ثبوت مٹانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ترک حکام نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان سعودی شہریوں کی استنبول آمد کا واحد مقصد قتل کے شواہد چھپانا تھا۔ جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔













