چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو وطن واپس لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوشن نیب، انویسٹی گیشن اور ایچ آر ایم ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی دولت واپس لانے کے لیے سنجیدہ ہیں، نیب افسران ایمان داری، قانون کے مطابق ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو گزشتہ 13 ماہ میں 54344 شکایات موصول ہوئیں، نیب کو موصول شکایتوں کا قانون کے مطابق مکمل جائزہ لیا گیا ہے، مکمل اسکروٹنی کے بعد 2125 شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY