تاریخ میں پہلی مرتبہ تجرباتی دوا سے کینسر کے تمام مریض شفایاب

0
593

تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ میں ایک تحقیق کے دوران کینسر کی تجرباتی دوا لینے والے تمام مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔

یہ تحقیق نیویارک کے میمورئیل سلؤن کیٹرنگ کینسر سینٹر میں کی گئی۔ اس تحقیق کے دوران ریکٹل کینسر سے متاثر محض 18 افراد کو تجرباتی طور پر ڈوسٹرالیماب نامی ایک دوا چھ ماہ تک دی گئی۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تمام مریض دوا لینے کے بعد شفایاب ہوگئے ہیں جسے سائنسی معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میمورئیل سلؤن کیٹرنگ کینسر سینٹر سے وابستہ اور تحقیق کے مصنفین میں سے ایک ڈاکٹر لوئیس اے ڈیاز جونیئر نے امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر سے کبھی ایسی کوئی تحقیق نہیں گزری جس میں تمام کینسر کے مریض شفایاب ہوئے ہوں۔ ان کے بقول، “میرا خیال ہے کہ یہ کینسر کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایسا ہوا ہو۔”

ڈوسٹرالیماب دوا سے پہلے ریکٹل کینسر کے مریض کیمو تھراپی، ریڈئیشن اور ایسی سرجریوں سے گزرتے تھے جن کے بعد مریض کئی طرح کی جسمانی تکالیف کا شکار ہوجاتے تھے۔ لیکن اس تحقیق کے بعد ان مریضوں کو بتایا گیا کہ انہیں اب کسی بھی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY