بریگزٹ ڈیل پر پارلیمانی رائے شماری آج پندرہ جنوری کو ہو گی

0
627

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمانی عدم منظوری سے بریگزٹ کا عمل پٹری سے اتر سکتا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی طے شدہ ڈیل کی منظوری کے لیے ووٹنگ آج منگل پندرہ جنوری کو ہو گی۔ برطانوی وزیراعظم کے بعض وزرا کا کہنا ہے کہ اگر ڈیل کی منظوری نہیں ہوئی تو یہ برطانیہ انتہائی دائیں بازو کی عوامیت پسندی کی مقبولیت کا باعث بن سکتا ہے۔

رائے شماری سے قبل برطانوی وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گی۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ بریگزٹ ڈیل پر مَے حکومت کو ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY