قانونی کارروائی میں غلط بیانی، وفاقی پولیس کا شبلی فراز کیخلاف کارروائی کا اعلان

0
615

سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی سے متعلق غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان رہائش پر موجود نہیں، قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے، ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش اور ملزم عمران خان کو 7 مارچ کی پیشی کیلئے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف شبلی فراز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری وصول کیے تھے، شبلی فراز نے وارنٹ پر لکھا کہ عمران خان موجود نہیں ہیں، وہ قانون کے مطابق تعمیل کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY