دورہ پاکستان کی منسوخی کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز نہیں، ٹرمپ

0
634

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز نہیں ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان میں اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

بیان میں وہ کہہ چکے ہیں کہ میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا ایران سے ممکنہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کےلیے اسلام آباد کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا ہے۔

دورے کی منسوخی سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آج صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے پاکستان روانہ ہونا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے لوگوں سے کچھ دیر پہلے کہا ہے کہ آپ 18 گھنٹے کی پرواز کر کے وہاں نہیں جا رہے، ہمارے پاس تمام کارڈز موجود ہیں، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، لیکن آپ مزید 18 گھنٹے کی پرواز کر کے وہاں بےمقصد باتیں کرنے نہیں جا رہے۔‘

SHARE

LEAVE A REPLY