شمالی افریقی ملک لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یونٹی حکومت کی وفادار فوجوں نے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی فورسز کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

حفتر کی لیبین نیشنل آرمی دارالحکومت طرابلس کے نواح میں پہلے سے پہنچی ہوئی ہے۔ شدید جھڑپیں طرابلس شہر کے جنوب میں جاری ہیں۔ یونٹی حکومت کے فوجی آپریشن کے لیے مقرر ترجمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہفتہ بیس اپریل کو فوج کو حکم دیا گیا کہ وہ پیش قدمی کرتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرے۔ ترجمان نے اس فوجی آپریشن کو حملوں کا نیا مرحلہ قرار دیا ہے۔ جنگی سردار خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نے طرابلس پر قبضے کی چڑھائی چار اپریل سے شروع کر رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY