فواد چوہدری کو این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

0
233

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو3 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

فواد چوہدری نے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ٹربیونل کے مطابق بیرون ملک دوروں پر 32 لاکھ اخراجات اور اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں

کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY