تحریک لبیک کے خادم رضوی،افضل قادری سمیت 500 افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کرلئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 11 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔
ٹی ایل پی کے مرکزی رہنمائوں سمیت 5 سو سے زائد افراد کو ان 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،جن پر نقص امن،سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق افضل قادری اور خادم رضوی کی ایف آئی آر سیل کردی گئیں ہیں۔













