امریکا کا سعودی عرب میں غیر ہنگامی سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو فوری روانگی کا حکم

0
1164

امریکا نے سعودی عرب میں غیر ہنگامی سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو فوری روانگی کا حکم دے دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں بھی امریکی سفارتی عملے کی تعداد کم کی جا رہی ہے۔

سی این این نے بتایاکہ امریکی انٹیلی جنس نے ایران پر حملوں کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اہلکاروں پر ایرانی حملوں کے خدشات ظاہر کیے جس کے بعد انخلا تیز کردیا گیا، ایران جنگ کے ابتدائی دنوں میں بھی سفارتی خاندانوں کو انخلا کرنا پڑا تھا، کئی خاندان حال ہی میں واپس آکر رہائش اور بچوں کے اسکولوں کے انتظامات مکمل کر رہے تھے کہ انہیں دوبارہ روانگی کی تیاری کا کہہ دیا گیا۔

سی این این کے مطابق بعض خاندانوں کو رہائش اور یومیہ اخراجات کے لیے مالی معاونت کی یقین دہانی نہیں ملی، کچھ اہلکاروں کو تو انخلا کی اطلاع اپنی قیادت کے بجائے میڈیا سے ملی۔

SHARE

LEAVE A REPLY