لندن .سید کوثر کاظمی ۔ ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ آفتاب احمد کی قتل کا مقدمہ گورنر سندہ اور ائی جی پولیس کے خلاف درج کیا جائے ۔انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیو ایم کی جانب سے منعقدہ ایک اہم پریس کانفرنس میں کہی۔ ندیم نصرت نے کہا کہ لوگوں سے پولیس اور رینجرز سے زبردستی وفاداریاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں .گرفتار کر لیا جاتا ہے اور پی ایس پی میں شمولیت کا منوا کر چھوڑ دیا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو تسلیم نہیں کرتے گورنر سندھ سے ہونا چائیے پتا نہیں کہاں سے کس کو اٹھا کر گورنر لگا دیا مسلم لیگ نون نے ۔ ریاست اپنی تمام خامیاں چھپانے کی خاطر الزام الطاف حسین پر لگا دیتی ہے
وزیر داخلہ کے ان تنظیموں سے رابطے میں ہیں جنہیں پوری دنیا دہشت گھرد قرار دے چکی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ سیون شریف حملے میں پیپلز پارٹی کے وزرا شامل ہیں تحقیق کی جائے سب سامنے آے گا .
چوہدری شجاعت نے بیان دیا کے ایم کیو ایم کے بہت سے کارکنان کو گرفتار کر کے مارگلہ کے پہاڑوں میں لا کر مار دیا گیا .کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو پولیس پکڑ کر لی جاتی ہے اور پیسے لیکر چھوڑ رہی ہے .یہاں لندن میں موجود ہمارے ایک کارکن کے بڑھے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہم سب نے لندن میں پیسے اکھٹے کر کے بھیجے کہ پولیس کو دیکر جان چھڑوائی جائے .
ندیم نصرت نے کہا کہ حکومت پاکستان بتائے کہ راحیل شریف نے ضرب عضب میں جب دہشت گردوں کا صفایا کر دیا تھا اب یہ سینکڑوں دہشت گرد روز کہاں سے مرے جا رہنے ہیں .لاشوں کی کوئی تصویر ہی دیکھا دیں .
انہوں نے بتیا کہ لال مسجد میں دائش کی بعیت کی گئی .پاکستان فوج کے آفیسرز شہید کیے گئے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتا .













