جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات کے مطابق جرمن نوجوانوں کی شرح بے روزگاری میں کمی ہوئی ہے۔ نوجوان جرمن شہریوں میں بے روزگاری کی موجودہ شرح سن 1990 کے بعد سب کم سطح پر ہے۔ وفاقی دفتر شماریات کے مطابق سن 2018 میں پندرہ سے چوبیس برس کے نوجوانوں میں شرح بیروزگامی 6.2 فیصد رہی۔ اس سے قبل یہ شرح 8.5 فیصد تھی۔ اتحاد سے قبل مغربی جرمنی میں نوجوانوں میں شرح بیروزگاری کی سطح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔












