مصر کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اُس دستوری ترمیم کو منظور کر لیا گیا ہے، جو موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار میں رہنے سے متعلق ہے۔ پارلیمنٹ میں اکثریت صدر کے حامیوں کی ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد صدر السیسی سن 2022 کے بعد بھی منصب صدارت پر براجمان رہ سکیں گے۔ قرارداد میں صدارت کی مدت کو چار سے بڑھا چھ برس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مصری دستور کے تحت وہ تیسری مدت کے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ اس طرح وہ سن 2030 تک صدر رہ سکیں گے۔ مصر کی پارلیمنٹ کی نشستوں کی تعداد 596 ہے اور دستوری ترمیم کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY