فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی مظاہرین ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

آج ہونے والے مظاہروں میں چالیس سے زائد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ راملہ میں دو اور غزہ میں تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کا اعلان سخت عقیدے کی فلسطینی تنظیم حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ نے جمعرات چودہ دسمبر کو کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY