فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک وین میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں فوجیوں اور شہریوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوب میں واقع باسیلان جزیرے کے شہر لمیتان کی چیک پوسٹ پر فوجیوں نے تلاشی کے لیے وین کو روکا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں 5فوجی اہلکار اور 4 عام شہری شامل ہیں،جبکہ واقعے میں وین ڈرائیور کا تعلق ابو سیاف گروپ سے بتایا جارہا ہے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔












