متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، فاروق ستار کو طلب کرنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔
علی رضا عابدی قتل کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو اس سلسلے میں طلب کیا تھا اور ان سے آدھے گھنٹے تک تفتیش کی گئی ، فاروق ستار نے کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔
سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے سلسلے میں پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے کئی رہنمائوں کو طلب کرلیا جبکہ مزید رہنمائوں کو بھی اس سلسلے میں طلب کیا جاسکتا ہے ۔
فاروق ستار نے جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان سے علی رضاعابدی سےآخری رابطےاورسیاسی رجحانات سےمتعلق سوالات پوچھےگئے،پولیس کو بتایا ہےکہ علی رضاعابدی مہاجراتحاد کےلیےکوشاں تھے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضاعابدی کو 25 دسمبر کو ان کے گھر کے باہر دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔












