مقررہ مدت میں (ن) لیگ کا صدر مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے 3 اکتوبر کوجواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے (ن) لیگ کے قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو مقررہ مدت میں (ن) لیگ کا صدر مقرر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگ اپنے پارٹی انتخاب 45 دن میں کرانے میں ناکام رہی، اس لیے مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی، احسن اقبال خود یا وکیل کے ذریعے 3 اکتوبر کو پیش ہوکر موقف دیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن معاملے کی سماعت 3 اکتوبر کو کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY